اسرائیل کا بیروت کے اندر پہلا حملہ،عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے تین کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل نے پیر کو علی الصباح لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران میں پہلی مرتبہ دار الحکومت بیروت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ شمالی البقاع اور الہرمل پر بھی بم باری کی گئی۔ حملوں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے نزدیک یابوس کے علاقے میں شامی کسٹمز کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

عماد عودہ

اسرائیلی ڈرون طیارے نے بیروت میں الکولا کے علاقے میں ایک رہائشی فلیٹ پر بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں "عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین" تنظیم کے 3 کمانڈر جاں بحق ہو گئے۔ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے لبنانی دار الحکومت بیروت کے اندر حملہ کیا۔ اس سے پہلے بیروت کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ الکولا ایک سنی اکثریت علاقہ ہے جو دار الحکومت کو بیروت ہوائی اڈے سے ملانے والی سڑک کے نزدیک واقع ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فلیٹ پر ہونے والے حملے میں 4 افراد موت کا شکار ہوئے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کو اسرائیل اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ تنظیم نے ان عسکری کارروائیوں میں حزب اللہ کی مدد کی جو حزب نے غزہ کی "حمایت" میں شمالی اسرائیل میں کیں۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس کے لڑاکا طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب البقاع کے علاقے میں حزب اللہ کے 120 اہداف پر حملے کیے۔ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اہداف میں درجنوں لانچنگ پیڈ اور اسلحہ ڈپو کے طور پر استعمال ہونے والی عمارتیں شامل ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 132 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وزارت نے بتایا تھا کہ ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں 33 افراد ہلاک اور 195 زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں دو بندرگاہوں اور بجلی کے دو اسٹیشنوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغنے کے اعلان کے بعد کی گئی۔

حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کی لاش ہفتے کے روز ملبے میں سے اٹھا لی گئی تھی۔ لاش کی تجہیز و تکفین اتوار کو ہوئی۔ ابھی تک نصر اللہ کے جنازے اور تدفین کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں