تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ، آٹھ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب میں منگل کے روز فائرنگ کے واقعے میں اب تک 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ فائرنگ کا واقعہ یافا کے ساتھ جڑی سرحد پر پیش آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آٹھ مرنے والوں کے علاوہ کے علاوہ سات زخمیوں کی حالت بھی بہت نازک ہے۔

'العربیہ' اور 'الحدث 'کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ یافا شہر کی یروشلم سٹریٹ میں پیش آیاہے ۔ یہ علاقہ تل ابیب کے فٹ بال سٹیڈیم کے نزدیک ہے۔

دوسری جانب یہ بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ یروشلم میں فضائی حملے کی وجہ سے یروشلم میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سی سی ٹی کیمروں نے ریکارڈنگ کی ہے کہ کس طرح کئی افراد نے تل ابیب میں آپریشن کیا ہے اور اس کے حملے میں شامل پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

یدیعوت اخرونوت اخبار کے مطابق یہ ہلاکتیں منگل کے روز کی طرف فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کے اسرائیلی حکام کی طرف سے تصدیق کے بعد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے منگل کے روز ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا جس میں ایرانی دعوے کے مطابق بیلسٹک میزائل استعمال کیے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کم از کم 102میزائل فائر کیے ہیں۔ جبکہ اسرئیل کے چینل 12 کے مطابق ایران نے 400 میزائل اسرائیل پرفائر کیے ہیں۔ ان میزائلوں کا حملہ شروع ہوتے ہی تل ابیب اور اور اس کے مضافات میں خطرے سے بچنے کے لیے فائرنگ بجنا شروع ہو گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے کے ساتھ ہی پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ یروشلم اور اس کے نواحی علاقوں کے علاوہ بیر شیبا اور نقیف کے صحرائی علاقے سے جڑی بستیوں کی طرف بھی خطرے سے بچنے کے لیے سائرن بچائے جاتے رہے ہیں۔

ان میزائل حملوں کے نتیجے میں مختلف دو جگہوں پر سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں کئی ایسے بھی ہیں کئی مسلسل بے ہوش ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں