متحدہ عرب امارات کی لبنان کی قومی خودمختاری کے متعلق 'غیر متزلزل' مؤقف کی تصدیق

شیخ محمد بن زاید کی طرف سے لبنانی عوام کے لیے 100 ملین ڈالر کا فوری امدادی پیکج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز لبنان کے اتحاد، اس کی قومی خودمختاری اور اس کی علاقائی سالمیت کے متعلق اپنے غیر متزلزل مؤقف کی تصدیق کی۔

بیان میں کہا گیا، "متحدہ عرب امارات نے لبنان میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس خطرناک صورتِ حال کے نتائج اور علاقائی استحکام پر ہونے والے اثرات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔"

نیز کہا گیا، "متحدہ عرب امارات نے لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے متعلق اپنے غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا اور اس مشکل دور میں لبنان کے عوام کے لیے ملک کی ثابت قدم حمایت پر زور دیا۔"

وزارتِ خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید نے لبنان کے عوام کی مدد کے لیے فوری طور پر 100 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کی فراہمی کی ہدایت کی۔

متحدہ عرب امارات نے "کشیدگی اور مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت کی بھی تصدیق کی۔ وزارت نے بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے مطابق شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں