نیوم ،سندھالا یاٹ کلب کا اندرونی ڈیزائن کو ظاہر کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں مستقبل کے شہر نیوم کے جزیرے پر واقع سندھالہ یاٹ کلب کا اندرونی ڈیزائن سامنے آگیا ہے۔

یہ جزیرہ اس سال کے آخر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

نیوم نے یہ کلب عالمی شہرت یافتہ اطالوی ڈیزائنر سٹیفانو ریکی کے تعاون سے تیار کیا۔

سندھالہ یاٹ کلب بحیرہ احمر تک ایک بے مثال گیٹ وے پیش کرتے ہوئے، یاٹ مالکان کے لیے ایک اہم مقام بننے کے لیے تیار ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر کا تیارکردہ یہ پہلا سمندری کلب ہے۔ اس کا رقبہ جزیرے کے 1,800 مربع میٹر سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہ۔

نیوم کے مطابق، مستقبل کے مہمان اور کلب کے اراکین سندھالہ یاٹ کلب کے پر سکون ٹیرس پول میں آرام کرتے ہوئے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔

پنڈال میں ایک لاؤنج اور ایک خصوصی فائن ڈائننگ کا تجربہ بھی پیش کیا جائے گا جو شیف اینریکو بارٹولینی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ ان کے ریستوراں نے مجموعی طور پر 13 میکلین اسٹار حاصل کیے ہیں۔ یہ پنڈال اعلی اطالوی کھانوں کی پیشکش کرے گا۔

سندھالہ کے جنرل مینیجر نکولس اسمتھ نے کہا: "اب جب ہم نیوم کے افتتاحی جزیرے کی منزل کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تو ہم دنیا کے ساتھ پردے کے پیچھے ایک جھلک شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں جو سندھالہ پیش کرتا ہے۔"

"ریکی کے ساتھ ہماری شراکت مستقبل کے زائرین کو مسحور کرنے اور دنیا کے کشتی رانی کے شوقین افراد کے لیے واقعی ایک بہترین تجربہ پیش کرنے کے لیے ہماری لگن کی نمائندگی کرتی ہے"۔

ریکی نے کہا کہ "مجھے اس پر کام کرنے کا جنون تھا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ نیوم ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا خیال اپنے وقت سے پہلے کا ہے۔''

انہوں نے کہا کہ یہ فلورنس شہر کی مانند ہے، جس نے نشاۃ ثانیہ کی راہ ہموار کی، اور فلورنس ڈیزائنر کے طور پر، میں اس جذبے کو اس شاندار شاہکار میں شامل کرنے کا خواہاں تھا۔"

فطرت کی شان و شوکت اور مشہور اطالوی فن سے متاثر ہو کر، سندھالہ یاٹ کلب کا اندرونی ڈیزائن شان و شوکت اور تاریخی اثرات دونوں سے مالا مال ہے۔

جزیرے کی قدرتی دلکشی کی عکاسی کرتے ہوئے، یاٹ کلب کے اندرونی حصے میں سفید کارارا ماربل لگایا گیا ہے، جب کہ لکڑی کی سطحیں منفرد نیلے رنگوں کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں