لبنان میں 17 ستمبر کو ہونے والے پیجر بم دھماکوں کے نتیجے میں ان کی ایک آنکھ کے ضائع ہونے سمیت کئی افواہوں کے بعد ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ایرانی سفیر نے تصویر جمعرات کو شائع کیا جنہیں ہسپتال کے ایک بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر ان کا پورا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے نمائندے کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے پر انہیں بے حد مسرت ہے‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ سپریم لیڈر کی طرف سے عقیق کی دو انگوٹھیاں بھیجنا اور میرے اور میری اہلیہ کے لیے ان کی نیک دعاؤں کا اظہار ہے۔ ہمیں اس پر بہت فخر ہے‘‘۔
یہ ٹویٹ امانی کے پچھلے بیانات میں انکشاف کرنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پیجر پر موصول ہونے والے پیغام کو غلطی سے کھول دیا حالانکہ وہ عام طور پر اس ڈیوائس پر توجہ نہیں دیتے‘‘۔
ایک آنکھ ضائع
ایرانی پاسداران انقلاب کے دو ارکان نے گذشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ بیروت میں تعینات ایرانی سفیر کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی، جبکہ ان کی دوسری آنکھ زخمی ہو گئی ہے۔ 17 ستمبر کو لبنان کے متعدد علاقوں میں وائرلیس آلات کو نشانہ بنائے جانے کی لہر کے دوران ان کے زیراستعمال پیجر ڈیوائس میں بھی دھماکہ ہوگیا تھا۔
’نیویارک ٹائمز‘ انہوں نے وضاحت کی کہ امانی کی چوٹ اس سے زیادہ سنگین تھی جس کا ایرانی حکام نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا۔
ڈاکٹر مجتبیٰ امانی نے کہا کہ بیروت میں بہت بڑا دھماکہ ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور اچھا چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ ان کی اہلیہ نرگس غدیریان نے اسی دن ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ "وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے معمولی زخموں کے علاج کے بعد خطرہ ٹل گیا ہے"۔
قابل ذکر ہے کہ اس دن لبنان کے متعدد علاقوں میں بیک وقت ہونے والے پیجر بم دھماکوں میں حزب اللہ کے متعدد ارکان سمیت تقریباً 3000 افراد زخمی اور درجنوں ہلاک ہوگئے تھے۔
-
لبنان میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کی شرط لگا دی
لبنان پر پرتشدد اسرائیلی حملے ہفتوں سے جاری ہیں۔ خاص طور پر بیروت کے جنوبی علاقوں ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے ہی جنگ بندی کی کو ششیں تیز ہوگئیں : لبنانی وزیراعظم
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ...
مشرق وسطی -
لبنان اسرائیل سرحد : چوبیس گھنٹوں کے دوران امن فورس پر تین بار اسرائیلی گولہ باری
لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بین الاقوامی امن فورس کی قائم پوزیشنوں پر اسرائیلی ...
مشرق وسطی