ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہوگی: روس کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تل ابیب پر ایرانی میزائل حملے کے 10 دن بعد دونوں فریقوں کے درمیان ردعمل کے حوالے سے دھمکیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کشیدگی کے درمیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا۔

'خطرناک اشتعال انگیزی'

لاوروف نے کہا کہ روس بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جائزوں پر مبنی کام کررہا ہے جس میں ایسے کوئی اشارے نظر نہیں آتے کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہو گی۔ .

انہوں نے مزید کہا کہ روس حقائق سے رہ نمائی حاصل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ تقریباً تمام ممالک میں ایسے سیاست دان اور پارلیمنٹیرین موجود ہیں جو ایسے موقف کا اظہار کرتے ہیں جو ان کی حکومتوں کی عملی حکمت عملی اور لائن کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی باقاعدگی سے اس قسم کی رپورٹیں اپنے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرتی ہے۔ اگر ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کے منصوبے یا دھمکیوں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک اقدام اور خطرناک اشتعال انگیزی ہوگی.

روس کی طرف سے یہ وارننگ اسرائیل اور ایران کے درمیان باہمی جنگ کے خطرات کےتناظر میں سامنے آیا ہے۔

اس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اتحادی اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا اور تیل کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کو مسترد کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں