جنوبی لبنان : اسرائیل کا حزب اللہ ممبر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حزب اللہ کے ایک ممبر کو پکڑ لیا ہے۔ جو اس علاقے میں زیر زمین سرنگوں میں موجود تھا۔

حزب اللہ کے ممبر کو گرفتار کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے اور اسے ایک تفتیشی عقوبت خانے میں منتقل کر دیا ہے۔ جو سرحد کے قریب ہی اسرائیلی علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔

تاہم اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کوئی متعین بات نہیں کی ہے کہ حزب اللہ کے اس رکن کا نام کیا ہے، وہ کہاں کا رہنے والا ہے اور کس علاقے میں قائم سرنگ سے اس کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

وضح رہے اسرائیلی فوج کی کوشش ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے ایسے لوگوں کو یرغمال بنائے جن کی رہائی کے لیے حزب اللہ کو اسرائیلی فوج کی شرائط قبول کرنا پڑیں یاکم از کم غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 'بارگیننگ سیچویشن' پیداکر سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں