لبنان :امن دستوں پر حملہ ،اسرائیلی ٹینک 'مرکاوا ' امن دستے کے کیمپ تک پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنانی سرحد پر اقوام متحدہ کے تعینات کیے گئے امن دستوں کو اتوار کے روز بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، اتوار کی صبح سویرے اسرائیلی ٹینک امن فوج کے کیمپ کے دروازے سے جا ٹکرائے۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج ان امن دستوں پر اپنے ٹینکوں سے گولہ باری کر چکی ہے جس سے کم از کم پانچ امن اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ اس پر اقوام متحدہ کے علاوہ کئی یورپی ملکوں نے بھی مذمتی بیان جاری کیے ، حتیٰ کہ امریکہ کے وزیر دفاع نے بھی ایک اظہار تشویش کیا ہے۔ اس صورت حال میں اسرائیلی فوج نے بھی کہا کہ وہ اس گولہ باری کا جائزہ لے رہی ہے۔ لیکن اس جائزہ لینے کے اعلان کےساتھ ہی امن فوج کے کیمپ کے دروازے سے جا ٹکرایا۔

اس سلسلے میں امن فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے ' اسرائیل کے دو ' مرکاوا ' ٹینک اتوار کی صبح سورج نکلنے سے بھی پہلے امن فوج کے کیمپ کے دروازے تک پہنچ گئے ۔ان نے خود کو امن فوج کے کیمپ سے ٹکرا کر کیمپ کا گیٹ توڑ دیا ۔

بعد ازاں ٹینکوں کے جاتے ہی ایک سو میٹر کے فاصلے پر دھماکے ہوئے اور ہر طرف دھواں چھا گیا ۔ اس دھویں سے ہمارے 15 امن فوجیوں کو ماسک استعمال کرنے کے باوجود نقصان ہوا اور انہیں طبی ضرورت پیش آئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے ٹینکوں کو امن فوج کے کیمپ کی طرف منہ اندھیرے چڑھائی کرنے کے باوجود الزام لگایا ہے کہ یہ دھواں حزب اللہ کے میزائل حملے کی وجہ سے اٹھا تھا۔ حزب اللہ کے اس حملے سے 25 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ یہ جھڑپ امن دستے کے قریب ہوئی ، اسرائیلی ٹینکوں نے اس موقع پر زخمیوں کو نکالنے کے لیے کارروائی کی۔

امن فوج کا بیان :

اتوار کی صبح سویرے رامیہ میں اسرائیلی فوج کی تین پلٹونوں نے بلیو لائن کے علاقے میں سرحدی خلاف ورزی کی ، یہ کیمپ پر حملہ نہیں تھا، نہ ہی اسرائیلی فوج نے امن کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ یہ ٹینک ایک بڑے حملے کی زد میں تھا۔ جس میں کئی زخمی یا ہلاک ہو سکتے تھے۔ وہ اس صورت حال سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاکہ نقصان سے بچ سکے۔'

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ' سموک سکرین ' کے لیے دھویں کے گولے پھاڑے تھے تاکہ زخمیوں کو علاقے سے نکالا جا سکے' خیال رہے پچھلے چند دنوں میں اسرائیل ی فوج کی گولہ باری سے پانچ امن اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ امن فوج کا موقف ہے کہ اس پر کوئی حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں