جبالیہ : سکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری ، فلسطینی بچوں سمیت 19 شہری ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ کے علاقے جبالیہ میں کئی ہفتوں سے جاری بمباری کے سلسلے میں جمعرات کے روز فلسطینی بچوں سمیت 19 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے بمباری کا یہ واقعہ جبالیہ میں ایک پناہ گزین کیمپ پر ہوا اور ان بےگھر فلسطینیوں میں سے مزید 19 کو قتل کر دیا گیا۔

غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیلی فضائی بمباری سے ہونے والی ان ہلاکتوں کی فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں درجنوں مزید فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق بمباری سے پناہ گزین کیمپوں میں لگنے والی آگ بھجانے کے لیے پانی بھی دستیاب نہیں تھا۔

واضح رہے جبالیہ ایک بار پھر اسرائیل کی بدترین بمباری کا شکار ہے اور اسرائیلی فوج کی مکمل ناکہ بندی میں ہے۔ ان کے کھانے کی اشیاء ، ادویات حتیٰ کہ پینے کے پانی کو بھی اسرائیلی فوج نے پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کر رکھی ہے۔

ایک روز پہلے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نےاپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں اس خط کا یاد دلایا تھا جو شہریوں کے ساتھ غزہ میں جاری سلوک کے بارے میں لکھا گیا تھا۔ اس فون کال کے بعد سکول میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کا یہ نیا واقعہ اہم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں