سعودی عرب کی بندرگاہ ’’ حالۃ عمار‘‘ پر 1.23 ملین کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش
گولیاں ماربل کے پیالے میں چھپائی گئیں، ضبط شدہ اشیا کے دو وصول کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا
سعودی عرب میں بندرگاہ ’’ حالہ عمار‘‘ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 1225200 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ 1.23 ملین کے قریب یہ گولیاں بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ "حالہ عمار" بندرگاہ کے ذریعے ایک کھیپ موصول ہوئی جو "ماربل مکسر" تھی۔ جب اسے کسٹم کے طریقہ کار کے تابع کیا گیا اور حفاظتی تکنیک اور زندہ ذرائع سے جانچا گیا تو اس میں بڑی تعداد میں گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے اطلاع دی کہ ضبطی مکمل ہونے کے بعد ریاست کے اندر ضبط شدہ اشیا کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور پھر دو افراد کو گرفتار کر لیا گا۔ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔