حماس اور حزب اللہ اب ایران کے لیے مؤثر اور مفید نہیں رہے : اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے غزہ کی پٹی میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ اب پہلے کی طرح کارآمد اور مفید نہیں رہے ہیں۔ کہ ایران انہیں اسرائیل کے خلاف مؤثر انداز سے استعمال کرسکے۔

یووگیلنٹ اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا 'اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔'

وزیر دفاع نے مزید کہا 'حماس غزہ میں عسکری نیٹ ورک کے طور پر اب کام نہیں کر رہی ہے۔ اور حزب اللہ کی قیادت سمیت اس کی میزائلوں کی صلاحیت کا بھی صفایا کر دیا گیا ہے۔ اب ایران کے لیے یہ دونوں ہی مؤثر نہیں رہے ہیں۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں