وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا ہوائی حملہ "عین درست اور طاقتور" تھا اور اس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے۔
سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق سالگرہ کے موقع پر نیتن یاہو نے ایک تقریر میں کہا، "ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم ایرانی حملے کا جواب دیں گے اور ہفتے کے روز ہم نے حملہ کیا۔۔ ایران میں حملہ عین درست اور طاقتور تھا جس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کیے۔"
نیتن یاہو نے کہا، "ایران نے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا اور یہ ناکام ہو گیا۔ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ فضائیہ نے ایران پر حملہ کیا اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائلوں کی پیداوار کو نشانہ بنایا۔"
ایران نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے دارالحکومت کے اردگرد اور دیگر صوبوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان حملوں سے "محدود نقصان" ہوا لیکن چار فوجی ہلاک ہو گئے۔
-
اسرائیلی حملے میں ایرانی S-300 سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا: وال سٹریٹ جرنل
روس نے ایران کو یہ سسٹم 2016 میں فراہم کیا تھا اور یہ نئے S-400 سسٹم کی پچھلی نسل ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی حملوں سے صرف ریڈار سسٹم کو ہی نقصان پہنچا: ایرانی فوج
ایران کی ترجیح غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہے
مشرق وسطی -
ایران کے خطرے کو دور کرنا ’تاریخی فریضہ‘ ہے: اسرائیلی وزیر بین گویر
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے ہفتے کے روز ایران میں فوجی ...
بين الاقوامى