جرمنی نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ' انروا' کے خلاف لگائی گئی پابندی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہ پابندی لگانے کا بل پیر کے روز منظور کیا ہے۔
جرمنی کے انسانی حقوق پالیسی اور انسانی امداد کے شعبے کے سربراہ لوئسی امٹسبرگ نے بھی اس بارے میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی اس پابندی سے ' انروا' کا غزہ میں ریلیف کا کام متاثر ہو گا۔ اسی طرح مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں بھی ریلیف کا کام متاثر ہو گا۔ جو لاکھوں فلسطینیوں کے لیے انسانی بنیادوں پر پہنچنے والی امداد کے لیے خطرناک ہو گا۔
اسرائیلی پاریلمنٹ نے کئی سال سے 'انروا' کے خلاف اسرائیل کی شدید ترین مہم کے بعد پیر کے روز بل منظور کیا ہے۔
امٹسبرگ نے اپنے رد عمل میں کہا ' اس پابندی لگانے والے اسرائیلی قانون پر عمل کرنا مشرق وسطیٰ میں ہماری امن لانے کی کوششوں میں رکاوٹ بنے گا۔'