سعودی عرب میں ایک طالب علم کی المناک حادثاتی موت سے ہرآنکھ اشک بار ہے۔
سکول کے امتحان کے آخری روز13 سالہ بدر بن محمد الخلفی امتحانی پرچہ دینے کے بعد گھر کے لیے روانہ ہو رہا تھا کہ داعی اجل نےآلیا۔ بدرامتحان سے فراغت کے بعد چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا ارادہ کررہاتھا مگر اس کا خاندان اچانک ایک اندوہناک حادثے کا شکار ہوگیا۔
طالب علم کے والد محمد الحلفی کو یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اپنے 13 سالہ بیٹے کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔ وہ سکول سے امتحان کے آخری روز گھر کی طرف لوٹا مگر وہ زندہ گھر نہیں پہنچ سکا۔ وہ بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کہاں پیش آیا؟
حادثے کے حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے متوفی طالب کے والد سے گفتگو میں واقعے کی تفصیلات معلوم کی۔ انہوں نے دکھ بھرے لہجے اور رنجم وصدمے کے ساتھ بتایا کہ بدر شام کو اپنے آخری امتحانات دینے کے بعد گھر واپس آتے ہوئے اسکول بس کے دروازے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ بس کا دروازہ اچانک کھلا اور وہ باہر جا گرا۔ ڈرائیور کی طرف سے بس کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا تھا۔ اس طرح ایک المناک لمحے میں بدر بس سے نیچے گرا اور اس کے پہیوں کے نیچے پھنس گیا۔ اس کی روح پراوز کر گئی۔
آخری لمحات
صدمے سے دوچار والد نے دکھ بھرے لمحات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’گذشتہ روز بس میں سوار ہونے سے پہلے وہ سردی سے بچاؤ کے لیے شال اوڑھے ہوئے تھا۔ وہ خوشی سے ناچ رہا تھا کیونکہ امتحانات ختم ہو رہے تھے۔ اس نے چھٹیوں کو انجوائےکرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ مگر اس کی خوشی ادھوری رہی اور وہ المناک حادثے میں ہم سے جدا ہوگیا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جو کچھ ہوا وہ خاندان کے لیے ایک المیہ ہے۔ مجھے ڈرائیور کی طرف سے نماز ظہرکے بعد فون آیا جس میں اس نے حادثے کے بارے میں بتایا۔ میں فورا بیٹے کے لیے نکلا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ مگر اس کے سرمیں لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔
-
سعودی عرب میں ٹریفک قوانین میں عمل درآمد، حادثات میں اموات کے تناسب میں 50 فیصد کمی
سعودی عرب کی وزارت داخلہ اوراس کے سکیورٹی سیکٹرز نے ٹریفک سیفٹی کو بہتربنانے میں ...
مشرق وسطی -
سعودیہ ۔ پاکستان کے درمیان سٹرٹیجک فوجی تعاون مضبوط بنانے کے لئے مذاکرات
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ملاقات
بين الاقوامى -
دُنیا کا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے والی طبی ٹیم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
ولی عہد نے سعودی ٹیلنٹ کی کوششوں اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کوسراہا۔
مشرق وسطی