سعودی عرب کی وزارت داخلہ اوراس کے سکیورٹی سیکٹرز نے ٹریفک سیفٹی کو بہتربنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں مملکت کی سڑکوں پر نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی بلکہ حادثات میں اموات کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔
مملکت میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کےباعث تمام بڑے شہروں اور گورنریوں کی مرکزی اور ذیلی شاہراؤں پر حادثات میں ہونے والی اموات کا تناسب 50 فیصد کم ہوگیا ہے۔
ٹریفک سیفٹی کو بڑھانے اور سڑکوں پر محفوظ ٹریفک ماحول فراہم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے ادارے پبلک سکیورٹی 1100 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں پر حفاظتی انتظام کے عملے اور جدید ترین سیفٹی گاڑیوں کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان سڑکوں پر گیارہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سال کے اندر سکیورٹی اہلکاروں اور جدید ٹیکنالوجیز آلات سے لیس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں بیرونی سڑکوں کو دن میں 24 گھنٹے کور کرتی ہیں۔
ٹریفک سیفٹی کمیٹیاں
وزارت داخلہ نے مملکت میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو 2016ء میں 28.8 کیسزفی 100 ہزارافراد سے کم ہو 2023ء میں تقریباً 13 کیسز رہ گئے۔ اس طرح رواں سال 2024ء کے 9 مہینوں کے دوران پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں ٹریفک حادثات کے نتیجےمیں اموات میں مزید 25.9% فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت کی تمام گورنریوں میں ٹریفک سیفٹی کمیٹیوں کے تعاون سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ اور سٹریٹجک منصوبوں کے ذریعے ٹریفک سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-
سعودی ولی عہد کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات ...
بين الاقوامى -
دُنیا کا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے والی طبی ٹیم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
ولی عہد نے سعودی ٹیلنٹ کی کوششوں اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کوسراہا۔
مشرق وسطی -
امریکی الیکشن، پاکستانی نژاد امریکی سعود انور چوتھی بار سینیٹر منتخب
امریکی پاکستانی سعود انور ریاست کنیکٹی کٹ کی سینیٹ کا مسلسل چوتھی بار رکن منتخب ...
بين الاقوامى