غزہ کی شہری دفاع ایجنسی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ فلسطینی علاقے کے شمال میں دو مکانات پر اسرائیلی حملوں میں 13 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سول ڈیفنس نے بتایا کہ پہلا حملہ اتوار کو علی الصبح شمالی غزہ کے جبالیا میں ایک گھر پر ہوا جس میں 13 بچوں سمیت "کم از کم 25" افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
چھے اکتوبر سے اسرائیلی فوج جبالیا سمیت شمالی غزہ کے علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں میں مصروف ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ حماس کے مزاحمت کاروں کو وہاں دوبارہ منظم ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔
غزہ شہر کے الصبرہ محلے پر ہونے والے ایک اور حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ "متعدد شہری اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔"