حیفا : حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا میں فوجی اڈوں پر پھر میزائل داغ دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی طرف سے اسرائیلی شہر حیفا کے اندر اور قرب و جوار میں قائم پانچ مختلف فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حیفا اسرائیل کا شمالی شہر ہے۔

اسرائیل نے اس میزائل حملے بعد کہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ ایک عبادت گاہ بنی ہے۔ جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ عبادت گاہ حیفا شہر میں قائم ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے ایک اڈے میں قائم ایک تکنیکی اڈے ' سٹیلا مارس نیول بیس ' اور حیفا کے قریب دو دوسرے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان میں سے ایک دشمن اسرائیلی فوج کا ' فیول ڈپو ' بھی ہے، جسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں بیک وقت کئی سالووس میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان کے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے بھاری راکٹوں کی بیراج کے بعد شمالی ساحلی شہر حیفا میں ہفتے کے روز ایک عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ یہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی ایک اور مثال ہے۔ یاد رہے اسرائیل اورحزب اللہ کے درمیان یہ جنگی سلسلہ آٹھ اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے جاری ہے۔ اب تک اسرائیلی فوج نے غزہ میں 43790 کے لگ بھگ فلسیطینیوں کو صرف غزہ مں قتل کیا ہے۔ جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ جبکہ لبنان کے شہریوں کو بھی ہزاروں کی تعداد میں بمباری سے ہلاک کر دیا ہے۔

ایک اورجاری کیے گئے اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے والے تقریباً 10 میزائلوں میں سے کچھ کو روک لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی اسرائیل میں حیفا اور اس کے آس پاس کی آبادیوں میں ہفتے کے روز فضائی حملے کے سبب سائرن بجا کر شہریوں کو خطرے سے خبر دار کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والے ادارے ' میگن ایڈم ڈیوڈ' نے کہا ہے اس کی ٹیموں کے بارے میں اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم اس نے کہا ہے کہ سائرن بجنے کے بعد چھپنے کے لیے پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے 5 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کے ہی روز اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ یہ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان کی طرف حزب اللہ کے ہاتھوں لڑائی کے دوران مرا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں