غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کے ان 13 ماہ سے زائد عرصے میں 43985 فلسطینی اسرائیلی فوج نے قتل کیے ہیں۔ یہ ماہانہ اوسط 3383 سے زائد بنتی ہے۔
یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارت صحت نے 20 نومبر 2024 کو جاری کیے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی رپورٹس کے مطابق اب تک قتل کیے گئے 43985 فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد فلسطینوں کے بچوں اور عورتوں کی ہے۔ ان معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کے اتنی بڑی تعداد میں قتل کیے جانے پر امریکہ اور یورپ میں بھی عوامی سطح پر احتجاج کیا جاتا ہے اور اسرائیلی جنگ بند کرنے کے علاوہ اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق ان تیرہ ماہ سے زائد عرصے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار بانوے ہے۔ مگر ان کے لیے اسرائیلی فوج نے کوئی ایک ہسپتال بھی سالم نہیں رہنے دیا۔
-
غزہ : اسرائیلی فوج نے 70 فیصد فلسطینی بچوں اور عورتوں سمیت 43972 فلسطینی قتل کر دیے
اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری بمباری کے باعث اب تک 70 فیصد فلسطینی بچوں اور عورتوں ...
مشرق وسطی -
غزہ پر حماس کی حکومت باقی نہیں رہنے دیں گے : نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر حماس کی حکومت باقی نہیں رہنے دیں ...
مشرق وسطی -
"امریکی، اسرائیلی حکام دسمبر کے اوائل میں غزہ میں شہری نقصانات پر بات کریں گے"
شہری نقصانات کے تقریباً 500 ممکنہ واقعات کی نشاندہی ہوئی لیکن کارروائی نہیں کی ...
مشرق وسطی