غزہ جنگ میں اب 44056 فلسطینی جان سے گئے، ایک لاکھ چار ہزار سے زائد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک اسرائیلی فوج نے 44056 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار حماس کی غزہ میں حکومت کی طرف جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔

غزہ میں تقریبا ساڑھے تیرہ ماہ سے اسرئیلی جنگ جاری ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کر کے غزہ کی پٹی پر 23 لاکھ کی آبادی کو بےگھر ہونے اور نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔ جبکہ اسرائیل نے فلسطینی بچوں اور خواتین کو سب سے زیادہ قتل کیا ہے۔

اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں کل ہلاک کیے گئے فلسطینیوں میں سے 70 فیصد یہی عورتیں اور بچے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 71 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ اس امر کی تصدیق غزہ میں وزارت صحت نے بھی کی ہے۔ 104268 فلسطینی اس جنگ کے دوران اب تک زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں