شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرسرپرستی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں سعودی عرب کل 25 سے 27 نومبر 2024ء کے دوران ریاض میں 28ویں سالانہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس ’ڈبلیو آئی سی‘ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز WAIPA) ) کا تعاون اور شراکت حاصل ہے۔

اس نمایاں کانفرنس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دے کر ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو بروئے کار لانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس میں حکومت اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز عالمی شخصیات، بڑے سرمایہ کار، بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے نمائندے اور عالمی سرمایہ کاری کو متنوع بنانے سے متعلق شعبے کےماہرین شرکت کریں گے۔

اس موقع پرسعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر انجینیر خالد الفالح نےزور دے کرکہا کہ سعودی عرب سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑی پرکشش منزل بن گیا ہے۔مملکت کے ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس میں مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے اپنے شراکت داروں کے سامنے اپنا اسٹریٹجک نقطہ نظر پیش کرے گی اور یہ ایونٹ قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر مملکت کی پوزیشن اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

اقتصادی اصلاحات

انہوں نے کہا کہ ویژن 2030 کے نتیجے میں اقتصادی اصلاحات کا آغاز ہوا۔ مملکت نے 28,900 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ یہ واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح مملکت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی منزل بن گئی ہے۔ حکومت نے مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا عزم کیا ہے۔

عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا مستقبل

اس موقعے پر ورلڈ ایسوسی ایشن آف انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسماعیل ارساہین نے وضاحت کی کہ ایسوسی ایشن ریاض میں 28ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کے لیے پرجوش ہے، جو ایک زندہ مثال کے طور پرہمارے سامنے ایک روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔

عالمی سطح پر سرمایہ کاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سرمایہ کاروں، اداروں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں دلچسپی رکھنے والے اداروں کو عالمی منظر نامے پر ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسوسی ایشن مملکت کی قیادت کی دلچسپی اور اس کے ترقیاتی وژن کی وضاحت کو سراہتی ہے۔ وہ ان دو عناصر کو عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے اس ایڈیشن کو تمام شرکاء کے لیے ایک نتیجہ خیز میٹنگ بنانے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی 28ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے پروگرام میں اہم واقعات اور ٹریکس کا ایک گروپ شامل ہوگا۔ اس کے ایجنڈے میں اعلیٰ سطحی وزارتی مکالمے، ٹیکنالوجی، پائیداری اور اقتصادی تعاون پر گہرائی سے ڈائیلاگ سیشن کے علاوہ سرمایہ کاری کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں