لبنان : سرحدی علاقوں میں لڑائی، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے چھ ٹینک تباہ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنانی ملیشیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے چھ ٹینک تباہ کر دیے ہیں۔ یہ اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان کے علاقے کے علاوہ ساحلی علاقے میں نشانہ بنائے گئے ہیں۔ جہاں اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد لڑائی جاری ہے۔

حزب اللہ کے مطابق زیادہ تر ٹینک ساحلی علاقے میں تباہ کے گئے ہیں۔ لبنان کے سرکاری میڈیا نے بھی ان علاقوں میں شدید لڑائی کی تصدیق کی ہے۔ نیز لبنانی خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنانی سرحدوں کے مختلف حصوں میں لڑائی اتوار کے روز بھی جاری ہے۔

خیال رہے پچھلے دو ماہ سے یہ جنگی سلسلہ تیز ہے اور اسی دوران اسرائیل نے زمینی حملہ بھی کیا ہے۔ جس کی حزب اللہ کے جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں۔

'این این اے' کے مطابق لبنان کے ساحلی دیہات بایدہ کے نزدیک سرحد سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر اسرائیلی فوج کا کانوائے تیس ٹینکوں کے ساتھ آرہا تھا۔ حزب اللہ نے اس کی مزاحمت کر کے کئی ٹینک تباہ کر دیے۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج کو اس علاقے سے پسپا ہونا پڑا۔

بایدہ کی اس لڑائی کے بارے میں حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے پانچ ٹینکوں کی بربادی کی ہے۔ حزب اللہ کے ایک اور بیان کے مطابق اسرائیل کا چھٹا مرکاوا ٹینک دیر مماس کے علاقے میں تباہ کیا گیا ہے۔

مقامی میئر کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر میماس اور قریبی بستی کے درمیان ایک چیک پوسٹ قائم کی تھی۔

دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے اس کے جنگجؤوں نے اسرائیلی فوج پر پانچ راکٹ فائر کیے۔ یہ راکٹ خیام کے مشرق میں اسرائیلی فوج پر داغے گئے۔ اس سرحدی علاقے میں حالیہ ہفتوں میں جنگ جاری ہے۔

نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق خیام میں رات کو بد ترین لڑائی کے بعد اسرائیلی فوج کچھ آگے بڑھی ہے اور خیام کے مشرق میں اسرائیلی فوج پہنچ گئی۔ یہ واقعہ تین ہفتے پہلے کا ہے۔ جبکہ منگل کے روز اسرائیلی ٹینک خیام کے شمال کی جانب چلے گئے ۔ خبر رساں ادارے نے مزید واضح کیا کہ مختلف سرحدی علاقوں میں لڑائی اتوار کے روز بھی جاری رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں