سعودی عرب: ولی عہد نے 315 ارب ڈالرز کے سالانہ بجٹ 2025 کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے سالانہ بجٹ 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس پی اے ' کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالر سے زائد بنتا ہے۔

مالی سال2025 میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 ٹریلین ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 بلین ریال ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 26.88 بلین ڈالرز بتایا گیا ہے ۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام وزیروں اور دوسرے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق ریاست میں سماجی ترقی کے منصوبوں کو شروع کریں تاکہ مملکت کے 2030 تک کے ویژن کے لیے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں