غزہ جنگ میں فلسطینی اموات 44,235 ہو گئیں: وزارتِ صحت
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں 777 فسلطینی ہلاک
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 44,235 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنگ کو اب تیرہ ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 24 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 104,638 ہو گئی ہے۔