سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر، کئی شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے انکشاف کیا ہے کہ آج بدھ ستائیس نومبر سے مملکت میں سردی کی نئی لہر داخل ہورہی ہے جس سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت چھ ڈگری سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے شمالی علاقے سردی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنے والے ہیں۔

القحطانی نے "العربیہ ایف ایم" پر نشر ہونے والے "اس شام" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لہر موسم سرما کے آغاز سے پہلے غیر معمولی ہے۔اس موسم میں داخل ہونے کی تیاری کرتے ہوئے اس کے دہرائے جانے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیات کا قومی مرکز آئندہ ہفتے موسم سرما کے لیے موسمیاتی رپورٹ جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بارش کی صورتحال ہے جس سے مملکت کے بہت سے علاقے خاص طور پرشمالی وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی پہاڑی علاقوں اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقے متاثر ہوتے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے سردی کی نئی لہر میں شہریوں کو احتیاط برتے، محفوظ مقامات پر رہنے،سیلاب اور وادیوں میں پانی کے جمع ہونے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ کا خطہ دریامنے درجے سے اور شدید درجے کی بارشوں کا سامنا کرے گا۔ اس کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری ، ٹھنڈی ہوائیں آنے کا امکان ہے۔

طائف، میسان، اضم، العرضیات،المویہ، الخرمہ، رنیہ،تربہ،اللیث اور ریاض میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ عفيف،الدوادمي ، القويعيہ، شقراء ،الغاط ،الزلفي ،المجمعة ،رماح، خفيفہ میں درمیانے درجے سے شدید درجے کی بارش متوقع ہے۔دارالحکومت،حوطہ بني تميم ،الحريق والمزاحميہ ،الخرج ،ضرما، الدرعية، حريملاء ،مرات وثادق میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں