ریاض میٹرو کے ذریعے روزانہ 10 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے : سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

نقل و حمل اور لوجسٹک خدمات کے سعودی وزیر صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ "ریاض میٹرو" ایک بڑا خدماتی منصوبہ ہے۔ یہ نقل وحرکت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ترقیاتی و اقتصادی سرگرمیوں کی مضبوطی کے لیے ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی ہے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کی یومیہ گنجائش دس لاکھ مسافروں تک ہو گی۔

اس موقع پر الجاسر نے کہا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ریاض میٹرو کا افتتاح ریاض شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے سعودی فرماں روا کی روشن نظر اور دور اندیشی کا عکاس ہے۔

سعودی وزیر نقل و حمل و لوجسٹک خدمات کے مطابق ریاض میٹرو کا افتتاح مملکت میں نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ اس ترقی کی ایک نمایاں علامت ہے جو ہم مختلف شعبوں میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ منصوبہ جدید ٹرانسپورٹ کے مختلف ماڈلوں کے حالے سے دنیا کے نمایاں ترین ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں سعودی دار الحکومت ریاض کی حیثیت کو مضبوط تر بنا دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں