کویت کے سرکاری گزٹ نے آرٹسٹ داؤد حسین اور گلوکار نوال الکویتی سے کویتی شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
القبس اخبار کی رپورٹ کے مطابق کویتی آفیشل گزٹ میں شائع ہونے والے حکم نامے کے مطابق ان سے اور ان کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں سے شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔کویت کی سپریم کمیٹی برائے نیشنلٹی انویسٹی گیشن نے اپنے آخری اجلاس میں ان کی شہریت واپس لینے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد یہ تجویز کابینہ میں پیش کی گئی۔ مذکورہ شخصیات کے کویتی شہریت واپس لینے کے بعد کویتی شہریت کھونے والوں کی تعداد 1,758 ہوگئی ہے۔