الدرعیہ : فرانس کے صدر کا الطریف کے تاریخی علاقے کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فرانس کے صدر امانوئل ماکروں نے الدرعیہ میں الطریف کے تاریخی علاقے کا دورہ کیا۔ ماکروں اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ الطریف میں گھومے پھرے اور سعودی عرب کی تاریخ میں اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ جدید سعودی ریاست کے نقطہ آغاز کے حوالے سے اسے بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ یہ یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں بھی درج ہے۔ دورے میں فرانسیسی صدر نے گھوڑے دیکھے اور الدرعیہ عجائب خانے بھی گئے۔

ایگزیکٹو پروگراموں پر دستخط

فرانس کے صدر امانوئل ماکروں کی الدرعیہ کے علاقے البجیری میں موجودگی کے موقع پر سعودی وزیر ثقافت بدر بن فرحان اور ان کی فرانسیسی ہم منصب رشیدہ داتی نے دونوں ملکوں کی متعدد ثقافتی تنظیموں کے بیچ نو ایگزیکٹو پروگراموں پر دستخط کیے۔

عجائب خانوں کے سیکٹر میں سعودی میوزیم کمیشن نے چار ایگزیکٹو پروگراموں پر دستخط کیے۔ ان کے علاوہ کتب خانوں کے سیکٹر میں سعودی لائبریریز کمیشن نے ایک اور فلم سیکٹر میں فلمز کمیشن نے ایک ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کیے۔

ان ایگزیکٹو پروگراموں پر دستخط کا مقصد سعودی عرب کے ویژن 2030 پروگرام کے اہداف کی تکمیل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں