کویتی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی ملاقات ، وسیع سیاسی موضوعات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے کل بدھ کے روز نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ دونوں دوست ممالک کی ترقی کے اور روشن مستقبل پر بات ہوئی جو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کو یقینی بنانے کا عکاس ہو۔

اس کے علاوہ دونوں شخصیات کے بیچ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ پیش رفت، خطے میں تیزی سے بدلتے حالات، مقبوضہ فلسطینی اراضی کی صورت حال، حالیہ جاری کشیدگی روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت، مشترکہ تعاون مضبوط بنانے کے راستے اور قضیہ فلسطین کے لیے ایک منصفانہ اور جامع حل کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی اور سیاسی کوششوں کو تیز کرنا شامل ہے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ پاسداری پر کاربند رہا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں