شام کی صورتحال پر ترکیہ کے صدر کا انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کہا ہے کہ شام کے تنازعے میں ایک نیا مرحلہ سکون کے ساتھ طے کیا جا رہا ہے۔ ترکیہ کے صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیب ایردوان نے انتونیو گوتریس سے فون کال پر اس امر کا اظہار کیا ہے۔

شام کی اپوزیشن نے جمعرات کے روز حمات شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ شام کی طرف پیش قدمی کے سلسلے میں یہ اپوزیشن کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ شام میں صدر بشارالاسد اور ان کے اتحادیوں روس و ایران کے لیے یہ ایک اور دھچکہ ہے۔

ایردوان نے گوتریس سے بات چیت میں کہا شامی حکومت کو مسئلے کے سیاسی اور مذاکراتی حل کے لیے اپوزیشن کے ساتھ فوری طور پر رجوع کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں