شام کے مسلح دھڑوں نے حمص گورنری کے شمالی دیہی علاقوں کو کنٹرول کرنے کے بعد حمص شہر کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب"فورتھ ڈویژن" دارالحکومت دمشق کی حفاظت کے لیے آگے بڑھی ہے۔
دمشق کے ارد گرد فورتھ ڈویژن کے ٹینک تعینات
جمعے کی شام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو کلپس میں فورتھ ڈویژن کے ٹینکوں کو دمشق کے دیہی علاقوں میں دیر عطیہ کے علاقے میں پہنچنے کے بعد دکھایا گیا، جو حمص شہر کی طرف جانے والی سڑک پر دارالحکومت سے 88 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
ویڈیو میں ٹینکوں کے گروپ کو شہر کے قلب میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد کی قیادت میں فورتھ ڈویژن کے ارکان بھی ہیں۔
دھڑوں کے حمص کی طرف پیش قدمی کے ساتھ ہی فورتھ ڈویژن کل جمعہ کو منتقل ہوا، کیونکہ اس کا بنیادی مشن دارالحکومت دمشق کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ ایک خصوصی تربیت یافتہ اورجدید ہتھیاروں سے لیس یونٹ ہے۔
اسے شامی فوج کا سب سے مضبوط اور خطرناک ڈویژن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق اس پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مسلح دھڑے حمات کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حمص کی طرف منتقل ہو گئے۔جنگجو حمص گورنری میں کے پورے شمالی دیہی علاقوں میں داخل ہو گئے۔
جب کہ اس کے شہر کے وسط میں داخل ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ شامی فوج کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ اس کی فوج حمص سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔ یہ شام کی سب سے بڑی گورنری ہے اور حکمت عملی کے لحاظ سے سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج شہر میں گھسنے والے ڈرونز سے نمٹ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی افواج دفاعی خطوط پر تعینات ہیں جنہیں مختلف قسم کے سازوسامان اور ہتھیاروں سے لیس اضافی بھاری افواج سے مدد فراہم کی گئی ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حمص اور اس کے دیہی علاقوں سے اس کی افواج کے انخلاء کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حمص اور اس کے دیہی علاقوں میں اس کی افواج کسی بھی "دہشت گردانہ حملے" کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں"۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے شہر سے شامی فوج کے انخلاء کے اعلان کی اطلاعات آئی تھیں۔
وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ "حمص گورنری میں تعینات مسلح افواج کے یونٹ عسکریت پسندوں کے کسی بھی حملے کو پسپا کرنے کے لیے تیار ہیں"۔
مسلح دھڑوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب حمص شہر سے 5 کلومیٹر دور ہیں۔
قابل ذکر ہے جمعرات کو مسلح دھڑوں نے شام کے چوتھے بڑے شہر حمات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جو ملک کے وسط میں واقع سب سے بڑا شہر ہے۔
ہیہ تحریر الشام اور اس کے اتحادی دھڑوں نے ایک ہفتہ سے کچھ زیادہ عرصہ قبل ادلب میں اپنے مضبوط گڑھ سے حملہ کیا اور تمام حلب اور حمات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق لڑائیوں میں اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دھڑوں نے شامی فوج کے 65 سے زائد فوجیوں اور افسران کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ شامی فوج نے 200 سے زیادہ فوجی گاڑیوں کو ہتھیاروں اور ساز و سامان سے لدی حمص شہر میں منتقل کیا تاکہ الوار کے علاقے اور ملٹری کالج کے قریب اپنی پوزیشنیں مضبوط کر سکیں۔
-
حمص کے شمالی دیہی علاقوں میں آپریشن کیا ہے: شامی وزارت دفاع
حمص کے شمالی دیہی علاقوں پر مسلح دھڑوں کے قبضے کے بعد شام کی وزارت دفاع نے اعلان ...
بين الاقوامى -
بشار الاسد دمشق میں ہیں: شامی ذرائع
شامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صدر بشار الاسد دارالحکومت دمشق میں موجود ہیں اور ...
بين الاقوامى -
شام: السویداء شہر سے انتظامیہ کا انخلا، مقامی افراد نے 24 گھنٹے کا کرفیو لگا دیا
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور مقامی نیوز نیٹ ورک نے کہا ہے کہ مسلح دھڑوں کے ...
مشرق وسطی