شام کے وزیر انصاف احمد السید نے کہا ہے کہ’ھیۃ تحریرالشام‘ کے سربراہ احمد الشرع نے سرکاری اور نجی املاک کو نشانہ نہ بنانے پر زور دیا۔
انھوں نے العربیہ اور الحدث کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے الشرع سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا "احمد الشرع نے شام کےانقلاب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا نام تاریخ میں درج کیا جائے گا"۔
وزیر انصاف نے اس بات پر زور دیا کہ شام خانہ جنگی کی طرف نہیں جائے گا۔ سیاسی منتقلی کا عمل ہموار ہو گا"۔
وزیر انصاف نے نشاندہی کی کہ شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اختلاف اور لاکھوں بے گھر افراد کی آوازوں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ الاسد کو حزب اختلاف کو ایڈجسٹ کرنا اور اس کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شام کے وزیر انصاف نے کہا کہ "حکومت کو اسد کی رخصتی کی اطلاع بالکل نہیں دی گئی۔ کوئی نہیں جانتا کہ بشارالاسد کہاں جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ کیا ہوا ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اسد کو شامیوں کے لیے استعفیٰ کا بیان دینا پڑا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں توقع نہیں تھی کہ حکومت اتنی تیزی سے گرے گی، لیکن معاملہ واضح تھا۔ وزراء کی اکثریت دمشق میں موجود ہے"۔
شام کے وزیر انصاف نے "شام کو اپنی عرب شناخت کی طرف لوٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد رجیم ظالم ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے۔ اسد حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی شام کی فتح ہوئی"۔
احمد السید نے نشاندہی کی کہ کچھ شہری جرائم میں سزا پانے والے ایسے بھی تھے جنہیں رہا کر دیا گیا تھا مگر وہ پھر حراست میں لیے گئے تھے۔
اس سے قبل آج اتوار کو شام کے ٹیلی ویژن نے عظیم انقلاب کی فتح اور صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک پوسٹ شائع ہوئی جس میں لکھا گیا کہ "عظیم انقلاب جیت گیا ہے اور اسد حکومت گر گئی ہے"۔ انہوں نے شامی ٹیلی ویژن سے مطالبہ کیا کہ وہ پبلک مقامات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
اتوار کے روز شامی مسلح دھڑوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے دمشق کو آزاد کرالیا ہے اور صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔
-
لاکھوں شامی عبوری انتظامات کے خواہاں ہیں: اقوام متحدہ میں شام کے ایلچی
شام کے لیے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے اتوار کو شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق ...
مشرق وسطی -
ماسکو شام کے تمام اپوزیشن گروپوں سے رابطے میں ہے:روسی وزارت خارجہ
روسی وزارت خارجہ نے اتوار کوایک بیان میں کہا کہ شام کے صدربشار الاسد اپنے عہدے سے ...
مشرق وسطی -
باغیوں کی دراندازی، شام میں اطالوی سفیر محفوظ رہے، وزیرِ خارجہ
باغیوں کو صدر بشار الاسد کے اتحادیوں کی تلاش ہے
مشرق وسطی