ماسکو شام کے تمام اپوزیشن گروپوں سے رابطے میں ہے:روسی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزارت خارجہ نے اتوار کوایک بیان میں کہا کہ شام کے صدربشار الاسد اپنے عہدے سے الگ ہو کر ملک چھوڑ چکے ہیں۔

وزارت خارجہ نے بیان میں بشارالاسد کے موجودہ ٹھکانے کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے ان کی روانگی سے متعلق بات چیت میں حصہ نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں روسی فوجی اڈوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے لیکن اس وقت ان کے لیے کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔ ماسکو شام کے تمام اپوزیشن گروپوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تمام فریقوں پر تشدد سے باز رہنے پر زور دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو شام میں ’یو این‘ سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے ساتھ مل کر جنیوا میں شامی فریقوں کے درمیان جامع مذاکرات کا فوری اہتمام کرنا چاہیے۔

شام میں روسی موجودگی کے حوالے سے روس نے تصدیق کی کہ روسی فوجی اڈے وہاں روسی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔ ان کی حفاظت کو فی الحال کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کے سابق صدر بشار الاسد اتوار کی صبح شام سے نکلنے کے بعد نامعلوم سمت میں روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی بیرون ملک فرار سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں