شام:نئی حکمران قیادت کےساتھ مرکزی اورکمرشل بنکوں کےمعاملات طے,تمام بنک منگل سےکھلیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے مرکزی بنک سمیت تمام کمرشل بنک منگل کے روز سے از سر نو معمول کے مطابق اپنا کام شروع کر دیں گے۔ یہ بات پیر کے روز مرکزی بنک سے متعلق ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔

مرکزی بنک کے ان ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' روئٹرز ' کو بتایا ہے کہ تمام شامی کمرشل بنکوں کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ نیز بنکوں کے عملے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگل کے روز سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے کام پر واپس پہنچ جائیں۔

بتایا گیا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے گرائے جانے اور اپوزیشن کی زبردست جنگی کامیابی کے بعد مرکزی بنک سمیت کمرشل بنکوں کا فوری طور پر کام کے تعطل کو ختم کرنا ایک اہم بات ہے۔

اس کے ساتھ ہی شامی شہریوں کو بھی یہ یقین دلایا جارہا ہے کہ بنکوں میں ان کی رقوم اور کھاتے محفوظ ہیں ۔ اس لیے انہیں فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بات مرکزی بنک نے اپنے فیس بک پیج پر صارفین کو بتائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں