سعودی عرب: ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے میں 19 ہزار 831 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 5 دسمبر سے لے کر 12 دسمبر 2024 تک کے ایک ہفتے کے دوران رہائش اور کام سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 19831افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں سے رہائش کے نظام کی خلاف ورزی پر 11358 ، بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی پر 4994 اور لیبر سسٹم کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 3479 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سرحد پار کر کے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی کل تعداد 1303 تک پہنچ گئی۔ان افراد میں 38 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپیائی اور 2 فیصد دیگر قوموں کے افراد شامل تھے۔ غیر قانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جاتے ہوئے 173 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جو کوئی بھی سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے، انہیں اس کے اندر لے جاتا ہے، انہیں پناہ دیتا ہے، یا انہیں کسی بھی طرح سے کوئی مدد یا خدمت فراہم کرتا ہے تو اسے 15 سال قید ، 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں