پوپ فرانسس کو دورہ عراق کے دوران خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے انکشاف کیا ہے کہ تین سال پہلے جب وہ عراق کے دورے پر تھے تو انہیں خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان کے مطابق پوپ بننے کے بعد کے گیارہ برسوں کے دوران ان کا یہ عراقی دورہ سب سے زیادہ خطرناک رہا۔

مسیحی پوپ دنیا کی واحد مذہبی شخصیت ہیں جنہیں ہر ملک میں سربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جاتا ہے اور کسی ملک میں ان کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ یہ سہولت ان کے لیے مسیحی اکثریت کے ملکوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کی اکثریت والے ملکوں میں بھی ہے۔ اتفاق سے دینا کے تمام براعظموں میں پھیلے مسلمانوں کے رہنماؤں اور علما کے لیے اس طرح کا استقبال نہیں ہوتا بلکہ وہ متنازعہ بنا کرہی پیش کیے جاتے ہیں۔

پوپ فرانسس کی آنے والے دنوں میں شائع ہونے والی خود نوشت کے اقتباسات کی اشاعت منگل کے روز کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے 2021 کے اپنے دورہ عراق کا ذکر کیا۔ جہاں بغداد میں کم از کم دو خود کش بمباروں نے ان کی جان لینے کی کوشش کی تھیں۔ یہ بات انہیں مقامی پولیس کی طرف سے بتائی گئی تھی۔ تاہم ان خود کش حملوں کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

اس سلسلے کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون خودکش بمبار کے طور پر موصل آئی جس کا مقصد پوپ کو بم سے اڑانے کے لیے خود کش حملے کی تیاری کر رکھی تھی۔ اسی طرح ایک وین بھی اسی ارادے کے حامل ڈرائیور کے ساتھ پوری رفتار کے ساتھ پوپ کی طرف لپکی تھی۔

پوپ عراق میں ان چار گرجا گھروں کے دورے پر بغداد گئے تھے جنہیں داعش نے اپنے حملوں میں تباہ کر دیا تھا۔ پوپ کا یہ دورہ کورونا کے بعد آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہو نے پر ہوا تھا۔ ادھر ویٹی کن سٹی نے پوپ کے خلاف ان خودکش حملوں کے حوالے سے تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔ پوپ کے مطابق ان حملوں کے بارے میں برطانوی انٹیلی جنس نے ویٹی کن کو بتا دیا تھا۔

پوپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس واقعے کے اگلے روز انہوں نے سیکیورٹی حکام سے پوچھا تھا کہ حملہ آوروں کا کیا بنا۔ تو انہیں بتایا گیا وہ اب زندہ نہیں رہے۔ عراقی پولیس نے ان عناصر کو روک لیا تھا اور بعد ازاں آڑا دیا تھا۔

پوپ کی یہ نئی خود نوشت اگلے ماہ 14 جنوری کو طبع ہو کر سامنے ائے گی۔ ان کی خود نوشت کا نام 'ہوپ' یعنی امید ہے۔ اس سے پہلے رواں سال کے ماہ مارچ میں بھی پوپ فرانسس کی ایک سواںح عمری منظر عام پر آچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں