شام سے مصر کی توہین آمیز ویڈیو وائرل، یوسف قرضاوی کے بیٹے کو لبنان سے گرفتار کرلیا گیا

گرفتاری مصر اور لبنان کے درمیان سکیورٹی کوآرڈینیشن کے دائرہ کار کے تحت کی گئی، قرضاوی کا بیٹا دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمات میں مصر کو مطلوب ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

الاخوان المسلمون کے اکاؤنٹس اور پلیٹ فارمز نے لبنانی حکام کے ہاتھوں معروف عالمی مبلغ یوسف قرضاوی کے بیٹے عبدالرحمن یوسف قرضاوی کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

الاخوان کے ذرائع نے بتایا کہ مصری کارکن عبدالرحمن القرضاوی کو شام کے فوری دورے سے واپس آتے ہوئے لبنان میں گرفتار کیا گیا۔ شام میں انہوں نے شامی انقلاب کی خوشی میں شرکت کی اور شامی عوام کو مبارکباد پیش کی تھی۔

الاخوان کے پلیٹ فارمز نے اطلاع دی ہے کہ یوسف قرضاوی کے بیٹے کی گرفتاری مصر اور لبنان کے درمیان سکیورٹی کوآرڈینیشن کے دائرہ کار میں عمل میں آئی۔ یوسف قرضاوی کا بیٹا تشدد اور دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمات کے پس منظر میں مصر کو مطلوب ہے۔

یوسف قرضاوی کے بیٹے نے شام کے انقلاب کے جشن کے دوران شام سے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں اس نے مصر اور کئی خلیجی ملکوں کی توہین کی تھی۔ یہ ویڈیو ناراض ردعمل کا باعث بن گئی۔ شامی کارکنوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں ان کے جارحانہ بیانات کے پس منظر میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی تناظر میں شام کی نئی انتظامیہ میں وزارت اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ شام کے اندر زائرین اور میڈیا کے شرکا کے جاری کردہ بیانات ان کی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ بیانات شامی حکومت کے موقف کی نمائندگی کر رہے ہوں۔

شامی وزارت اطلاعات نے کہا کہ شامی حکومت کے بیانات خصوصی طور پر سرکاری حکام اور ان سے وابستہ منظور شدہ شناخت کنندگان کے ذریعہ جاری کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے یوسف قرضاوی کا بیٹا اس وقت ترکیہ میں مقیم ہے اور مصر میں اس کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کرنے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اکسانے کے الزام میں جیل کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں