کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک شام کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کرتے ہوئے شامی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران شام میں معیشت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویتی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک شام کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔
کل سوموار کو شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے خلیج کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ نے ان سے ملاقات کی۔