کویتی شہری سلمان الخالدی کے حراست میں لیے جانے کی خبریں پھیلنے کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کے روز جاری بیان میں وزارت نے بتایا کہ الخالدی کو عراق کے ساتھ براہ راست تعاون کے ذریعے پکڑا گیا۔
بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کا متعلقہ شعبہ کویت سے باہر مفرور ملزم (سلمان الخالدی) کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ الخالدی کے خلاف جیل کی 11 سزائیں ہیں جو فوری عمل درآمد کی ہیں۔
کویتی وزارت داخلہ کے مطابق عراقی اراضی کے اندر ملزم کی موجودگی کا پتا چلا تھا۔ اس موقع پر ایک خصوصی سیکورٹی ٹیم تشکیل دی گئی تا کہ عراقی حکام اور بغداد میں کویتی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کاری انجام پا سکے۔
بعد ازاں فریقین کے بیچ قریبی رابطہ کاری سے الخالدی کو پکڑ لیا گیا۔
وزارت داخلہ نے زور دیا کہ وہ ہر اس شخص کا تعاقب کرنے اور اسے پکڑںے کے لیے پر عزم ہے جو ملکی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
الخالدی ماضی میں کویت مخالف کئی وڈیوز میں نمودار ہو چکا ہے۔ ان میں ایک وڈیو میں اس کا مطالبہ تھا کہ کویت کا الحاق عراق کے ساتھ کر دیا جائے !