شام میں کابینہ کے ایک اعلان کے مطابق لبنانی عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی اور شام میں عبوری انتظامیہ کے قائد احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
رابطے میں دونوں ملکوں کے تعلقات بالخصوص ہنگامی امور زیر بحث آئے۔
اسی طرح شام کے ساتھ سرحد پر البقاع میں لبنانی فوج کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کے بیان کے مطابق احمد الشرع نے باور کرایا کہ متعلقہ شامی اداروں نے سرحد پر حالات دوبارہ سے پر سکون بنانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کیے اور جو کچھ ہوا اس کو دہرائے جانے سے روکا۔
ٹیلفونک رابطے کے اختتام پر احمد الشرع نے نجیب میقاتی کو شام کے دورے کی دعودی دی۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ امور پر بات چیت اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
لبنان سے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش: شام
اس سے قبل جمعے کے روز لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی نے لبنانی فوج اور شامیوں کے درمیان جھڑپوں پر تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اس مشکل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو گذشتہ روز شام کے ساتھ سرحد پر رونما ہوئی .... ہم کسی شامی کو حراست میں نہیں لیں گے ما سوا وہ جو ہمیں یا بین الاقوامی طور پر مطلوب ہو"۔
مولوی کے مطابق لبنان میں شامیوں کا داخلہ ہدایات اور قانون کے مطابق عمل میں آ رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لبنانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ملوث افراد شام کی نئی انتظامیہ کے پیروکار نہیں ہیں۔
سرحد پر جھڑپیں
واضح رہے کہ لبنانی فوج کے ایک یونٹ کی شام کے ساتھ سرحد پر معربون بعلبک کے علاقے میں شامی افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ ان افراد نے سرحد پر غیر قانونی گزر گاہ کھولنے کی کوشش کی تھی جو لبنانی فوج اس سے قبل بند کر چکی تھی۔
العربیہ نیوز کے ذرائع نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ شام میں عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ نے لبنان کے ساتھ سرحد پر عسکری کمک بھیجی۔
گذشتہ ماہ آٹھ دسمبر کو سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے لبنانی حکومت نے باور کرایا ہے کہ وہ ہر اس شخص کی حمایت کرتی ہے جس کو شامی عوام منتخب کریں گے۔
معلوم رہے کہ احمد الشرع کئی بار یہ باور کرا چکے ہیں کہ وہ اپنے امور میں مداخلت کے بغیر لبنان کے ساتھ خود مختارانہ اور دوستانہ تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔
-
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
شامی عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب کے کنگ سلمان سنٹر کی جانب سے فضائی امدادی پُل کے ...
مشرق وسطی -
شامی عبوری مرحلے میں شرکت کریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کی کرد کمانڈر سے گفتگو
سفارتی اور فوجی دو ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جین بوئل بیرو اور ...
مشرق وسطی -
یورپ نئے شام کی حمایت کرے گا، اسلامی تنظیموں کو فنڈز نہیں دے گا:جرمنی
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیربوک نے دمشق میں شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع ...
مشرق وسطی