لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج نے ہفتے کے روز اسرائیل پر سلامتی کونسل کی 2006 میں منظور کردہ قرارداد کی "صریح خلاف ورزی" کا الزام لگایا جس کی بنیاد پر حزب اللہ کے ساتھ نومبر کی جنگ بندی ہوئی ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج (یونی فل) کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے 60 دن کے اختتام سے پہلے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر گروپ کا صبر جواب دے سکتا ہے۔
یہ نازک جنگ بندی جو 27 نومبر کو نافذ ہوئی، فریقین کی طرف سے خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کی زد میں ہے۔
امن فوج نے کہا، "آج صبح امن دستوں نے ایک [اسرائیلی فوجی] بلڈوزر کو لبونہ میں ایک نیلے بیرل کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا جو لبنان اور اسرائیل کے درمیان انخلاء کی لائن کی نشان دہی کرتا ہے اور ساتھ ہی یونی فل کی ایک پوزیشن کے بالکل قریب لبنانی مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے ایک مشاہداتی مینار کو بھی تباہ کرتے دیکھا۔"
یونی فل نے مزید کہا، "لبنانی مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی واضح طور پر قابلِ شناخت ملکیت اور انفراسٹرکچر دونوں کی دانستہ اور براہِ راست تباہی قرارداد 1701 اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔"
جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اس فوج نے "تمام متعلقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی بشمول شہری املاک اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سے گریز کریں جو جنگ بندی کو خطرے میں ڈالے۔"
دسمبر کے اواخر میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ہونے والے "مسلسل" نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔
جمعرات کے روز لبنان میں اپنے تازہ ترین فضائی حملوں کی تفصیل بتاتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا، وہ "جنگ بندی کے سمجھوتوں کے مطابق" اسرائیل کے لیے کسی بھی خطرے کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے صبر کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ صبر غیر معینہ مدت تک نہیں رہے گا۔
"ہم نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے اور معاہدے پر عمل درآمد کا موقع دے رہے ہیں اور ہم صبر سے کام لیں گے۔" قاسم نے کہا اور اس پر زور دیا: "اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم 60 دن انتظار کریں گے۔"
انہوں نے کہا کہ مزاحمت کی قیادت طے کرتی ہے کہ کب صبر سے کام لینا ہے، کب قدم اٹھانا ہے اور کب جواب دینا ہے۔
-
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے پر عمل کے لیے کوشاں ہے: وائٹ ہاؤس
امریکہ کے وائٹ ہاؤس کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ اپنی ...
مشرق وسطی -
لبنانی وزیر اعظم اور شام کی عبوری انتظامیہ کے قائد کے درمیان رابطہ
شام میں کابینہ کے ایک اعلان کے مطابق لبنانی عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی اور شام ...
مشرق وسطی -
لبنان اور شام کی درمیانی سرحد پر جھڑپوں کی تفصیلات
لبنان اور شام کے درمیان سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں گذشتہ دو روز کے دوران میں ...
مشرق وسطی