غزہ میں بھوک کا ایک اور رُخ: کھانے کی تقسیم کے دوران بچہ برتن میں گر کر جاں بحق
گھر والوں کی بھوک مٹانے کے لیے نکلے پانچ سالہ عبدالرحمن نبھان رش میں سنبھل نہ سکا، جسم 60 فیصد جھلس گیا
غزہ کی پٹی میں حال ہی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بھوک کی وجہ سے ایک اور موت ہوگئی۔ کھانا تقسیم کرنے والی جگہ پر ہجوم کے اندر موجود ایک 5 سالہ بچہ گرم کھانے کے برتن میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کی طرف سے لکھی گئی تحریر کے مطابق نبھان خاندان کی بھوک نے ان کے بچے عبدالرحمن کو کچھ فاصلے پر چلتے ہوئے ایک کھانے کی تقسیم کے مرکز کی طرف جانے پر مجبور کیا۔ شمالی غزہ کی پٹی کا یہ بچہ اپنے خاندان کی بھوک مٹانے کے لیے خالی برتن لے کر جارہا تھا۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ عبدالرحمن مرکز پہنچا اور وہاں یہ سانحہ پیش آیا کیونکہ اس کا چھوٹا جسم بھوکے لوگوں کو بھیڑ میں خود کو سنبھال نہیں پا رہا تھا۔ لوگ کھانے کے برتن کے گرد جمع ہوکر اپنا حصہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران عبدالرحمن گرم برتن میں گر گیا۔ اس کی جلد اور گوشت پھٹ گیا۔ اس کا جسم تھرڈ ڈگری تک جل گیا۔
بچے کے والد نبیل نبھان، جو چار بچوں کے والد ہیں، جن میں سب سے چھوٹا عبدالرحمن ہے، نے وفا ایجنسی کو بتایا کہ ہم غزہ کی پٹی کے وسط میں نصیرات کیمپ میں پانچ بار نقل مکانی کے بعد نئے کیمپ میں رہ رہے ہیں۔ موت ہر جگہ ہمارا پیچھا کر رہی تھی اور ہر بار ہم حیرت انگیز طور پر بچ نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔ ہم اس علاقے میں آئے تھے کہ یہاں پر ایک ہاسپیس ہے جو بھوکوں کو کھانا فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا بچہ عبدالرحمن ہمارے لیے ہاسپیس سے کھانا لینے جاتا تھا۔ ہارے خاندان کا ہر فرد ہر روز کھانا تلاش کرنے کے لیے ہر جگہ جاتا تھا۔ اس بار عبد الرحمن لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکا۔ کھانا حاصل کرنے کی ایک بے چین کوشش کے دوران وہ برتن میں گر گیا۔
میرے جلے ہوئے بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے جسم کے 60 فیصد سے زیادہ جھلسنے کا علاج کیا گیا۔ وہ 4 دن تک انتہائی نگہداشت میں رہا۔ جمعرات کو ہسپتال والوں نے والد کو بتایا کہ ان کا بچہ عبد الرحمن فوت ہوگیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے محلوں میں خوراک کی پناہ گاہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ وہاں کے باشندے ہر روز ہزاروں کی تعداد میں ان پناہ گاہوں کے ارد گرد جمع ہوتے ہیں۔ زیادہ تر بچے، خواتین اور بوڑھے کھانے کی حصول کی کوشش میں رہتے ہیں۔
-
غزہ کے لیے معاہدے کے حوالے سے کچھ حقیقی پیش رفت ہوئی ہے : بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے حوالے سے معاہدے تک پہنچنے کی سمت تھوڑی ...
بين الاقوامى -
غزہ میں کوئی بھی غیر ملکی فوج تعینات نہیں کی جا سکتی : مصری وزیر خارجہ
مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے باور کرایا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج کو خواہ وہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں ہلاکتیں ریکارڈ کردہ تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے: لینسیٹ کا تخمینہ
جمعہ کے روز طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے ...
مشرق وسطی