لبنان کے لیے سعودی عرب کے نمائندے شہزادہ يزيد بن فرحان سے متعلق اہم معلومات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

"وہ خاموشی سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ... وہ اپنے کام کو مہارت اور سکون سے پورا کرتا ہے" ... یہ الفاظ لبنان کے لیے سعودی عرب کے نمائندے شہزادہ یزید بن فرحان کے ایک مقرب فرد کے جو انھوں نے بن فرحان کی شخصیت کا خلاصہ بیان کرنے کے لیے ادا کیے۔

بن فرحان کا نام گذشتہ دنوں میں لبنانی سیاسی حلقوں میں نمایاں ہوا۔ انھوں نے لبنان میں صدر کے انتخاب کے اجلاس سے چند روز پہلے بیروت کا دورہ کیا اور لبنانی ذمے داران سے ملاقات کی۔

شہزادہ یزید لبنان کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کے مشیر بھی شمار ہوتےہیں۔ انھوں نے ریاض کی شاہ سعودی یونیورسٹی سے بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن BBA کی ڈگری حاصل کی۔ وہ وزارت خارجہ میں لبنان سے متعلق خصوصی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ شہزادہ یزید نے بیروت اور ریاض کے بیچ خصوصی تعلقات مضبوط بنانے اور لبنان میں استحکام یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ادھر لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے باور کرایا ہے کہ لبنان بڑی سیاسی کامیابیوں کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کا آغاز جمہوریہ کے صدر کے انتخاب کے ساتھ ہوا اور یہ نئی حکومت کی تشکیل، سرکاری اداروں کا کام فعال ہونے اور لبنان میں مستحکم زندگی کی واپسی کے ساتھ تکمیل کو پہنچے گا۔

لبنان کے نئے صدر جوزف عون آئندہ ہفتے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مشاورت کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد نئے وزیر اعظم کا چناؤ ہو گا۔ یہ بات جمعے کے روز لبنانی ایوان صدارت نے بتائی۔

جوزف عون لبنانی فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ انھیں جمعرات کے روز پارلیمنٹ نے ملک کا نیا صدر منتخب کیا۔ لبنان میں دو سال سے زیادہ عرصے سے صدر کا منصب خالی تھا۔

تجزیہ کاروں کے نزدیک ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں بالخصوص حزب اللہ کے پیچھے ہٹنے سے لبنان میں ایک مضبوط صدر کے انتخاب کا موقع ملا جس کو عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں