سعودی عرب اور سنگاپور کا اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نےآج بدھ کے روز سنگاپورکے دورے کے دوران جمہوریہ سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور جمہوریہ سنگاپور کے درمیان ممتاز دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی دونوں دوست ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران
شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران

میٹنگ کے اختتام پر دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کی منظوری ایک ایسا قدم ہے جو سعودی عرب اور سنگاپور کے باہمی تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں دو طرفہ اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں، تجارتی تبادلے کے حجم کو بڑھانے کے لیے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے لیے نئے افق کھولنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دستخط کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کا قیام دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے منفرد موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔ مملکت کے ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر مؤثر بین الاقوامی شراکت داری قائم کرنے کے لیے مملکت عالمی مالیاتی مراکز میں سے ایک کے طور پر سنگاپور کی اہمیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں