سعودی عرب کے سفیر کی شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب ایلچی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل نے شام میں اقوام متحدہ کے نائب خصوصی ایلچی نجاد رشدی سے دمشق میں سعودی سفارت خانے میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات شامی عوام کی حمایت اور ان کی تاریخ کے اس اہم مرحلے پر انہیں امداد و حمایت کے ذرائع فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کا حصہ ہے۔

ریاض نے حال ہی میں شام کے بارے میں ایک وزارتی اجلاس کی میزبانی کی جس میں مختلف فریقوں کے لیے کسی بھی چیلنج یا تشویش کے ذرائع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور شام کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنے پر زور دیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے نشام کے مستقبل کے بارے میں غور کرنے کا موقع فراہم کرنے اور شامی عوام کے انتخاب کی حمایت اور ان کی مرضی کے احترام پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں