حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زُہری نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ان اسرائیلی الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک دن قبل اعلان کردہ معاہدے کی شرائط سے انحراف کر رہا ہے۔
ابو زہری نے اے ایف پی کو بتایا، "تحریک کے بارے میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط سے انحراف کے بارے میں نیتن یاہو کے دعووں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔"
قبل ازیں جمعرات کو اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کے بعض حصوں سے انکار کا الزام عائد کیا اور کہا تھا کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی تصدیق ہونے تک اسرائیلی کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا۔
نیتن یاہو کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ حماس نے معاہدے کے بعض حصوں سے انکار کیا لیکن اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کن حصوں میں مسئلہ تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ جس نے تاحال معاہدے کی منظوری نہیں دی، "اس وقت تک اجلاس نہیں کرے گی جب تک ثالثین اسرائیل کو مطلع نہ کر دیں کہ حماس نے معاہدے کے تمام عناصر کو قبول کر لیا ہے۔"
اہم ثالث قطر نے بدھ کو کہا کہ 15 ماہ سے زائد کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس نے غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے ہمراہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔
امریکہ نے بھی اس معاہدے کا اعلان کیا جو بہت حد تک مئی 2024 میں صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ معاہدے کی ہی ایک نئی صورت ہے۔
قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آلِ ثانی نے کہا کہ معاہدے کے ابتدائی 42 روزہ مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ 'نسل کشی روکنے' کا ایک ذریعہ ہے: فلسطینی سیاست دان
معاہدہ طے ہو جانے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 20 ہلاک
بين الاقوامى -
غزہ جنگ بندی کا خیر مقدم، ایک نئی جنگ سے خبردار کرتے ہیں: پاسداران انقلاب
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے، جس کا اعلان بدھ کو کیا گیا اور اس کا نفاذ 19 ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو کا حماس پر غزہ معاہدے سے پھر جانے کا الزام ، تنظیم کی تردید
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس پر سمجھوتے کی بعض تفصیلات سے پھر جانے ...
مشرق وسطی