جنگ بندی کے اطلاق سے قبل اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل فائر بندی کا معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے حاصل موقع کو بھی ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا اور اس نے تباہ حال غزہ کی پٹی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

العربیہ نیوز کے نمائندے نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ آخری چند گھنٹوں میں پوری غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شدت آ گئی ہے۔

اسی طرح اسرائیلی جنگی کشتیوں نے بھی غزہ شہر کے ساحل اور النصیرات کیمپ کی سمت فائرنگ کی۔

اسرائیلی توپ خانوں نے غزہ شہر کے علاقے الصبرہ میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو اور شمالی علاقوں کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون، جبالیا کیمپ کے اطراف اور الصفطاوی کے علاقے میں شہریوں کے کئی گھر دھماکے سے اڑا دیے۔

بدھ کی شام اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ کی پٹی پر حملوں کا سلسلہ نہیں تھما ہے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ادارے نے اسرائیلی بم باری میں جمعے کی شام تک 100 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

غزہ میں پندرہ ماہ جاری رہنے والی خونریز جنگ میں 46 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

ان کے علاوہ تقریبا بیس لاکھ فلسطینی بے گھر ہو گئے۔ اس دوران میں اسرائیل کی عائد کردہ پابندیوں کے سبب طبی اور غذائی امداد کی شدید قلت ہو گئی۔

اس کے نتیجے میں انسانی صورت حال ابتر ہو گئی اور بھوک، بیماری اور طبی نگہداشت کی عدم فراہمی پھیل گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں