سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئینی حلف اٹھانے اور ریاستہائے متحدہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

ساتھ ہی سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ وحشیانہ اسرائیلی جنگ کے خاتمے اور برادر فلسطینی عوام کو ان کے حقوق حاصل کرنے کے قابل بنا کر تنازعے کی بنیادی وجہ کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا، جن میں سرفہرست مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967ء کی سرحدوں پر ان کی آزاد ریاست کا قیام ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں کی میزبانی کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ حج کانفرنس اور نمائش میں شامل ویژن، اقدامات اور منصوبوں کی تعریف کی گئی۔ اس میں حرمین شریفین کے زائرین کی دیکھ بھال کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو حج اور عمرہ کے مناسک ادا کرنے کی خاطر ہر ملکت کی طرف سے ہرممکن سہولیات کی فراہمی کا عزم کیا گیا۔ کابینہ نے بتایا کہ2024ء میں مملکت سے باہر سے عمرہ کرنے والے زائرین کی تعداد اٹھارہ ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری پر سعودی وزراء کونسل کی جانب سے مبارکباد
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری پر سعودی وزراء کونسل کی جانب سے مبارکباد

جبری مشقت کے خاتمے کے لیے قومی پالیسی

گھریلو امور کے تناظر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی وزراء کونسل نے مملکت سعودی عرب میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے قومی پالیسی کی منظوری دی۔


گیس اسٹیشن اور آس پاس کی زمین

کابینہ اجلاس میں کابینہ کے دو فیصلوں میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی جو کہ گیس اسٹیشنوں کے ارد گرد محفوظ فاصلوں اور آس پاس کی زمینوں کے استعمال اور ترقی سے متعلق ضروریات سے متعلق ہیں۔

کان کنی کے شعبے کی ترقی کو متحرک کرنا

مقامی معاملات کے تناظر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں بین الاقوامی کان کنی کانفرنس کے (چوتھے) ایڈیشن کا ذکر کیا گیا، جس میں وسیع بین الاقوامی شرکت اور (126) معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط شامل تھے۔

خوراک اور پانی کی حفاظت کی حکمت عملی

کابینہ نے اہم شعبوں کے ایک گروپ کے اعدادوشمار اور کارکردگی کے اشاریوں کا جائزہ لیا۔ کئی مصنوعات اور فصلوں میں زرعی شعبے کی اعلیٰ خود کفالت کے تناسب اور پانی کے شعبے کے مختلف منصوبوں میں نمایاں نتائج اور ریکارڈ نمبروں کو سراہا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں خوراک اور پانی کی حفاظت اور پائیدار ترقی کے مقاصد کی حمایت کرنے والی حکمت عملیوں، منصوبوں اور پروگراموں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں