اسرائیلی فوج نے غزہ کے باشندوں کو ایک بار پھر ممنوعہ علاقوں کے قریب آنے سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کی طرف یا نیٹزارم روڈ کی طرف نقل و حرکت علاقے میں فوج کی سرگرمیوں کی روشنی میں خطرناک ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے’ایکس' پر کہا کہ "اگر حماس معاہدے کی تمام تفصیلات پر عمل کرتی ہے تو غزہ کی پٹی کے باشندے پٹی کے شمالی حصے میں واپس جا سکیں گے اور اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جائیں گی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کراسنگ کے علاقے، فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے اور ان تمام علاقوں تک پہنچنا خطرناک ہے جہاں فورسز تعینات ہیں۔ غزہ کی پٹی کے ساتھ سمندری علاقے میں مچھلیوں کا شکار خطرناک ہوسکتاہے، تیراکی، اور غوطہ خوری خطرناک ہے اور ہم آنے والے دنوں میں سمندر میں داخل ہونے کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔"

اس نے کہا کہ "اسرائیلی زمینوں اور بفر زون کے قریب جانا منع ہے"۔ انہوں نے دوبارہ ایک نقشہ پوسٹ کیا جس میں ممنوعہ قرار دیے گئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں