سعودی اور ترک وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورت حالات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ملاقات میں دنوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

با خبر ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ شام کی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے۔ وہ شام کی یکجہتی اور دمشق کے استحکام کے لیے سعودی عرب کے گراں قدر موقف کو بھی سراہیں گے۔

اس سے پہلے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے گذشتہ برس ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا سیاسی ، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اور ترکیہ نے کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام کے حوالے سے ترمیم کے لیے پروٹوکول پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک آئندہ عرصے میں سعودی دار الحکومت ریاض میں کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

ادھر بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ تقریبا 6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا سمجھوتا طے کرنے کی راہ دیکھ رہا ہے۔ یہ شراکت داری سعودی عرب میں دفاع اور سیکورٹی سیکٹر میں ترقی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ مملکت اس وقت عسکری ساز و سامان اور خدمات پر اخراجات کا 50% حصہ مقامی صنعت میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں