غزہ کی پٹی کے مکینوں کی نقل مکانی کے لیے ایک منصوبہ تیار کرینگے: سموٹریچ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے عوام کے حوالے سے تجویز کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلل سموٹریچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ تیار کریں گے۔
سموٹریچ نے مزید کہا کہ ہم ایک جارحانہ چیف آف سٹاف مقرر کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو غزہ پر قبضہ کرنے اور حماس کو انسانی امداد کے کنٹرول سے روکنے کے مشن کو انجام دے گا۔
سموٹریچ نے معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد غزہ کی پٹی پر قبضے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ٹرمپ کی تجویز
یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن سمیت بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔ اپنے صدارتی طیارے میں سوار ہوتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو وصول کرنا چاہیے۔ خاص طور پر اس لیے بھی کہ غزہ کی پٹی مکمل طور پر تباہ اور مکمل افراتفری کی حالت میں ہے۔
خیال رہے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے قاہرہ اور عمان نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی منتقلی کے کسی بھی اسرائیلی یا دوسرے منصوبے کو مستقل طور پر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے اپنی زمین اور گھروں پر رہنے کے حق پر بھی زور دیا ہے۔
-
طولکرم میں حماس رہنما ایھاب ابو عطیوی کو قتل کردیا ہے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے طولکرم میں حماس کے رہنما ایہاب ابو عطیوی کو قتل کرنے کا اعلان کر ...
مشرق وسطی -
حماس کی فہرست میں شامل 26 قیدیوں میں سے 18 اب بھی زندہ ہیں: اسرائیل
فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ کی پٹی میں زیر حراست اسرائیلیوں کی تیسری کھیپ کی حوالگی ...
مشرق وسطی -
بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کی واپسی کے مناظر پر اسرائیلی انتہا پسند وزیر سخت برہم
اسرائیلی حکومت کے سبکدوش ہونے والے سخت گیر وزیر ایتمار بن گویر نے ہزاروں بے گھر ...
مشرق وسطی